امریکہ کے ساتھ تعلقات کے نئے دور کے آغاز کیلئے پرعزم ہیں،چین

ہفتہ 15 فروری 2014 07:27

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15فروری۔2014ء)چین نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ تعلقات کے نئے دور کے آغاز کیلئے پرعزم ہیں،غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بیجنگ کے دورے پر آئے ہوئے امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے ملاقات کے دوران چین کے صدر نے کہا کہ انہیں جان کیری سے دوسری بار ملاقات کرکے بیحد خوشی ہو رہی ہے،انہوں نے کہا کہ چین امریکہ کے ساتھ تعلقات کے نئے ماڈل کی تیاری کیلئے مکمل طور پر پرعزم ہے،انہوں نے کہا کہ نئے سال میں ہم امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے فروغ ،باہمی اعتماد اور تعاون میں اضافے اور اختلافات سے مناسب طریقے سے نمٹنے کیلئے اہم اقدامات کرینگے،اس موقع پر امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے کہا کہ صدر باراک اوبامہ آپکو دوبارہ بہت جلد امریکہ میں ملنے کے خواہاں ہیں جبکہ ہم چین کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے اقدامات پر غور کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :