بلوچستان ،یرغمالوں کو بازیاب کرانے والے خود اغوا ہوگئے

ہفتہ 15 فروری 2014 07:24

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15فروری۔2014ء)بلوچستان سے گذشتہ روز اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر اور دیگر اہلکاروں کی بازیابی کے لیے کوششیں کرنے والے چھ افراد بھی اغوا کر لیے گئے ہیں۔کوئٹہ میں برطانوی نشریاتی ادارے کے نمائندے محمد کاظم کے مطابق متعلقہ حکام نے تصدیق کی ہے کہ جمعے کی سہ پہر تین بج کر دس منٹ پر پانچ سرکاری اور ایک قبائلی شخصیت کو تربت کے علاقے گومازی سے نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

حکام کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر اور دیگر افراد کی بازیابی کے لیے جانے والے چھ افراد پر مشتمل اس قافلے میں اسسٹنٹ کمشنر دشت نعیم گچکی، نائب تحصیلدار بلیدہ رفیق احمد، تحصیلدار دشت کھڈان، احمد علی، نائب رسالدار لیویز فورس بشام بلوچ، سپاہی لیویز فورس جمیل احمد اور ایک قبائلی شخصیت شامل ہیں۔لیویز حکام کے مطابق گذشتہ روز اغوا ہونے والے تمام لیوز اہل کاروں کو رہا کر دیا گیا لیکن ان کے ہمراہ اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر اور ڈپٹی کشمنر تاحال اغوا کاروں قبضے میں ہیں۔یاد رہے گذشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سمیت کئی لیوز اہل کاروں کو تمپ کے علاقے سے اغوا کر لیا گیا تھا۔ یہ لوگ گاڑیوں کے قافلے میں ایران کی سرحد سے لوٹ رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :