کرپشن بل اسمبلی میں مستر د ہونے پر نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کابیلہ سمیت مستعفی ، کرپشن کیخلاف آواز اٹھاتے رہیں گے، کیجریوال کا اعلان ،د عام آدمی کے سینکڑوں کارکنوں کا دہلی میں احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 15 فروری 2014 07:24

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15فروری۔2014ء) نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال بھارت میں کرپشن کے خلاف جنگ ہارنے کے بعد اپنی کابینہ سمیت مستعفی ہوگئے۔ بھارتی میڈ یارپورٹ کے مطابق دنیا کا بہترین جمہوری اور سیکولر ملک ہونے کا دعوی کرنیوالے بھارت کی نئی دہلی اسمبلی میں کرپشن کے خلاف بل کو اسمبلی میں منظور نہیں کیا جاسکا، 70رکنی اسمبلی میں سے 42نے بل اسمبلی میں پیش کرنے کی مخالفت کی،یہ بل نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے رہنماء اروند کیجریوال نے پیش کیا تھا جس پر عام آدمی پارٹی کو سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا ۔

کیجریوال نے اس موقع پر اعلان کررکھاتھا کہ اگر وہ اسمبلی سے کرپشن کیخلاف بل منظور نہ کراسکے تو عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے اور جمعہ کے روز اسمبلی میں بل مستر د ہو نے کے بعد وہ مستعفی ہو گئے جبکہ اروند کیجریوال کیساتھ ان کی کا بینہ نے بھی استعفیٰ دیدیا ہے ۔

(جاری ہے)

کیجریوال کا کہنا تھا کہ مکیش امبانی نے کرپشن کیخلاف آواز اٹھائی تو کانگریس اور بی جے پی ایک ہو گئیں ،امبانی کانگریس اور بی جے پی دونوں کو کندھا دیتے ہیں۔انہوں نے اعلان کیا کہ وہ کرپشن کیخلاف آواز اٹھاتے رہیں گے ،اور تحریک جاری رہے گی ۔دوسری جانب اسمبلی میں بل مسترد ہونے کے بعد عام آدمی کے سینکڑوں کارکنوں نے دہلی میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور شدید نعرے بازی کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :