انڈر19 کرکٹ ورلڈ کپ کا میدان سج گیا جس میں پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا آج ہوگا،ٹورنامنٹ میں 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنہیں 4 گروپوں میں تقسیم کیا گیا

ہفتہ 15 فروری 2014 07:19

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15فروری۔2014ء ) انڈر19 کرکٹ ورلڈ کپ کا میدان متحد عرب امارات میں سج گیا جہاں آج ہفتہ کو روایتی حریف پاکستان اور بھارت ایک دوسرے سے مدمقابل ہوں گے۔ٹورنامنٹ میں 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنہیں 4 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پاکستان اور دفاعی چیمیئن بھارت کی ٹیمیں گروپ اے میں شامل ہیں جہاں وہ آْج دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹکرائیں گی۔

(جاری ہے)

دونوں روایتی حریفوں کے درمیان میچ کو ایونٹ کے فائنل سے قبل فائنل قرار دیا جا رہا ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ میچ کو براہ راست دیکھنے کے لیے شائقین کی بڑی تعداد اسٹیڈیم کا رخ کرے گی۔ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز 4 میچزکھیلے جا رہے ہیں جس میں سری لنکا کا مقابلہ نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا کا ویسٹ انڈیز، زمبابوے کا کینیڈا اور انگلینڈ کا یواے ای سے جاری ہے