قومی جونیئر انڈر21اسنوکر چیمپئن شپ آج سے شروع ہوگی

ہفتہ 15 فروری 2014 07:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15فروری۔2014ء) چھٹی جوبلی انشورنس قومی جونیئر انڈر21اسنوکر چیمپئن شپ آج ہفتہ سے مقامی ہوٹل کے اسنوکر ہال میں شروع ہو گی جس کے ٹاپ تین کیوسٹ بھارت میں ہونے والی 15ویں ایشین انڈر21اسنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کریں گے۔یہ بات پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے صدر عالمگیر شیخ نے پریس کانفرنس میں بتائی۔

اس موقع پر پی بی ایس اے کے سیکریٹری منور شیخ ،جوبلی انشورنس کے ایم ڈی طاہر اے خان اور دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

عالمگیر شیخ نے بتایا کہ نیشنل جونیئر اسنوکر چیمپئین شپ کی انعامی رقم ایک لاکھ پانچ ہزار روپے رکھی گئی ہے۔فاتح کیوسٹ کو 40ہزار جبکہ رنر اپ کو20ہزار روپے دیے جائیں گے۔ایونٹ میں اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں سے 32ٹاپ کیوسٹ شریک ہونگے جبکہ دو کیوسٹ کو وائلڈ کارڈ انٹری دی جائے گی۔

ان کھلاڑیوں کو 8 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے ہر گروپ سے دو کھلاڑی پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کریں گے۔کوالیفائنگ بیسٹ ا?ف فائیو پر مشتمل ہوگا جبکہ پری کوارٹر فائنل اور کوارٹر فائنل بیسٹ آف سیون ،سیمی فائنلز بیسٹ آف نائن اور فائنل بیسٹ آف الیون فریمز پر مشتمل ہوگا۔پنجاب کے محسن امین اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے جنہیں گروپ ایف میں جگہ دی گئی ہے۔