کویت ، ویمن پولیس پر دوران ڈیوٹی میک اپ کرنے پر پا بندی عائد

ہفتہ 15 فروری 2014 07:24

کویت(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15فروری۔2014ء)کویت میں ویمن پولیس پر دوران ڈیوٹی میک اپ کرنے پر پا بندی عائد کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق کویت کی وزارت داخلہ کے لیفٹنٹ جنرل سلمان الفہد نے ایک حکم نمبری 18/2014 جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ویمن پولیس اپنی ڈیوٹی کے دوران میک اپ اور بالوں کی مختلف کلر ڈیزائننگ نہیں کر سکتیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ ویمن پولیس اہلکار اپنے اوقات کار میں قوانین کی خلاف ورزی نہ کریں بلکہ ایک اچھے سپاہی کی حیثیت سے مذکورہ احکامات کا احترام کرتے ہوئے اس پر عمل درآمد کریں۔

متعلقہ عنوان :