اسلام آباد ہائی کورٹ میں طالبان کے ساتھ مذاکرات کے لئے حکومت کی تشکیل کردہ مذاکراتی کمیٹی کے خلاف درخواست قابل سماعت ہونے پر خارج

ہفتہ 15 فروری 2014 07:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15فروری۔2014ء)اسلام آباد ہائی کورٹ میں طالبان کے ساتھ مذاکرات کے لئے حکومت کی تشکیل کردہ مذاکراتی کمیٹی کے خلاف درخواست کا قابل سماعت ہونے پر خارج کر دی ۔درخواست گزار شاہد اورکزئی نے رواں ہفتے درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی تھی ۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ حکومت کی جانب سے طالبان کے ساتھ مذاکراتی کے لئے حکومت کی جانب سے تشکیل کردہ مذاکراتی کمیٹی میں عوامی نمائندے شامل نہیں۔

درخواست میں مذاکراتی کمیٹی کے تمام ارکان کو فریق بنایا گیا تھا جبکہ درخواست کے مطابق عوام کے منتخب کردہ نمائندوں کی تشکیل دی جائے جو کہ طالبان مذاکرات کر سکیں۔نور الحق قریشی پر مشتمل سنگل بنچ نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جو کہ عدالت نے جمعہ کو فیصلہ سناتے ہوئے درخواست کو ناقابل سماعت ہونے پر خارج کر دیا اور بتایا کہ درخواست گزار متاثر فریق نہیں ہے۔