دہشتگر دی کی کاروائیوں میں 63افراد کو سزائے موت دی گئی، قتل کے مقدمات میں 484افراد کو سزائے موت دی گئی، بلیغ الرحمن ،پنجاب میں 2008سے اب تک کوئی صحافی قتل نہیں ہوا ، سندھ میں17خیبرپختونخوا میں6اور بلوچستان میں 8صحافی قتل ہوئے ہیں،سینٹ میں اظہار خیال

ہفتہ 15 فروری 2014 07:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15فروری۔2014ء) وفاقی وزیر مملکت داخلہ بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ اس وقت پھانسی کے کل 547مجرم ہیں ۔صدر اور وزیر اعظم نے 13اگست کو مشاورت کی تھی لیکن عملدرآمد ر پر فیصلہ نہیں ہوا ہے وزیر مملکت نے گذشتہ روز سینٹ کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینٹر صغریٰ امام کے سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ دہشتگر دی کی کاروائیوں میں 63افراد کو سزائے موت دی گئی اور قتل کے مقدمات میں 484افراد کو سزائے موت دی گئی دستور کے آرٹیکل 45کی تحت رحم کی اپیل پر صدر کی طرف سے فیصلے پر عملدرآمد کیا جاتا ہے ،تحریری جواب میں بتایا گیا کہ پنجاب میں 2008سے اب تک کوئی صحافی قتل نہیں ہوا ، سندھ میں17خیبرپختونخوا میں6اور بلوچستان میں2008سے 2014تک 8صحافی قتل ہوئے ہیں، سینٹر سعید غنی نے کہاکہ وزیر داخلہ نے چوہدری نثار علی خان نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ چئیرمین نادرا نے140کے قریب بیرون ملک کے دورے کیے لیکن تحریری جواب میں صرف 8دوروں کا ذکر ہے اگر وزیر داخلہ غیر ذمہ دارانہ بیان دیں گے تو کوئی کیا اعتبار کرے گا تو وزیر مملکت داخلہ بلیغ الرحمن نے کہا کہ جواب میں تضاد نہیں تفصیلات سے آگاہ کر دونگا،انہوں نے بتایا کہ نادرا اندرون و بیرون ملک مختلف پراجیکٹس پر کا م کر رہا ہے اور اس سے 17.50ملین ڈالر آمدن ہوئی ہے سینٹر لالہ عبدالرؤف کے سوال پر انہوں نے بتایاکہ پورے ملک میں نادراکا نظام یکساں ہے لیکن کوئٹہ کے دفترمیں افغان مہاجرین کی وجہ سے مشکلات ہیں کچھ علاقوں میں نادرا کومحتاط رہنا پڑتا ہے انہوں نے سینٹر صغریٰ امام کے سوال کے جواب پر بتایا کہ ملک میں 14مدرسے ہیں جو اسلامی ممالک کی فنڈنگ سے چل رہے ہیں لیکن ان کی تفصیل انہوں نے فراہم نہیں کی جس پر چئیرمین سینٹ سید نئیر بخاری نے انہیں کہا کہ جواب تفصیل سے نہیں دیا گیا تفصیل سے جواب فراہم کریں اس وقت تک سوال کو ڈیفر (موخر) کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

سینٹر پرویزر شید نے کہا کہ مارچ کے دوسرے ہفتے تک حید رآباد میں ٹرانسمیٹر کی تنصیب کا کام مکمل ہو جائے گا، انہوں نے بتایا کہ آرٹسٹوں کو ان کی حیثیت کے مطابق کا م کا معاوضہ دیا جاتاہے اس میں کسی قسم کی تفریق نہیں کی جاتی

متعلقہ عنوان :