قیدیوں کی رہائی ، افغان صدر نے امریکی تحفظات مسترد کر دیئے

ہفتہ 15 فروری 2014 07:27

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15فروری۔2014ء)افغان صدرحامد کرزئی نے بگرام جیل میں قید 65 قیدیوں کو رہا کیے جانے پر امریکی تنقید کو مسترد کر دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی انتظامیہ نے ان قیدیوں کو ’خطرناک شدت پسند‘ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ صدر کرزئی کے اس فیصلے پر تحفظات رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

تاہم صدر حامد کزرئی نے کہا ہے کہ اگر افغان عدلیہ کسی قیدی کو رہا کرنے کا فیصلہ کرتی ہے تو امریکا کو اس سے کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔ گزشتہ روز انقرہ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ واشنگٹن حکومت افغانستان کو ہراساں کرنا بند کر دے گی اور اس ملک کی خود مختاری کا احترام کرے گی۔