جاویدمیاں دادنے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹرجنرل کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا،پی سی بی کی تصدیق

ہفتہ 15 فروری 2014 07:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15فروری۔2014ء) جاویدمیاں دادنے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹرجنرل کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کو خط لکھ کر جاوید میانداد نے اپنا استعفیٰ پیش کیا ہے ۔خط میں انہوں نے کہا کہ پی سی بی کو خدا حافظ کہنے کا وقت آگیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے استعفیٰ کے ساتھ شکایتی خط بھی نجم سیٹھی کو ارسال کردیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بورڈ میں جاری لڑائیوں نے کرکٹ کو تباہ کر دیا ہے، کرکٹ کی خدمت کیلئے ہمیشہ حاضر رہوں گا۔ دوسری جانب پی سی بی نے میانداد کا استعفیٰ موصول ہونے کی تصدیق کر دی ہے ، پی سی بی کے ترجمان نے کہاہے کہ جاویدمیاں دادکااستعفیٰ موصول ہوچکاہے اوربورڈکے آئندہ اجلا س میں اس پرغورکیاجائیگا۔