اسلام آباد،وفاقی حکومت کی بھول نے سگریٹ کمپنیوں کوفائدہ پہنچادیا،وارننگ تصویر50فیصدبڑھائی نہ جاسکی ،تصویروالے پیکٹ جاری کرنے کی پابندی بھی ختم ،میڈیارپورٹس

ہفتہ 15 فروری 2014 07:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15فروری۔2014ء)وفاقی حکومت کی بھول نے سگریٹ کمپنیوں کوفائدہ پہنچادیا،وارننگ تصویر50فیصدبڑھائی نہ جاسکی ،تصویروالے پیکٹ جاری کرنے کی پابندی بھی ختم ہوگئی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق سگریٹ کمپنیوں سے کئے گئے معاہدے کے تحت وفاقی حکومت نے 6ماہ بعدسگریٹ پردی گئی وارننگ تصویرکاسائز50فیصدبڑھاناتھااورپیکٹ پروارننگ تصویرچھاپنے کے معاہدے میں توسیع ہوناتھی لیکن حکومت تصویرکاسائزبڑاکرنابھول گئی اوراب معاہدہ ختم ہوچکاہے جس کے بعدسگریٹ کمپنیوں پروارننگ تصویرچھاپنے کی پابندی بھی ختم ہوچکی ہے واضح رہے کہ پاکستان میں ہرسال 80ارب کے سگریٹ فروخت ہوتے ہیں جوکہ ایک بڑی سرمایہ کاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :