شاہکوٹ، نومولود بچی زیادتی کیس، ملکی تاریخ کے بدترین جرم میں ملوث جنسی درندے ہاشم کو پولیس نے گرفتار کر کے میڈیا کے سامنے پیش کر دیا، ملزم کا بلا جھجک اعتراف جرم،جنسی درندہ 7ماہ کی بچی کا رشتہ دار نکلا

ہفتہ 15 فروری 2014 07:24

شاہکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15فروری۔2014ء ) نومولود بچی زیادتی کیس، ملکی تاریخ کے بدترین جرم میں ملوث جنسی درندے ہاشم کو پولیس نے گرفتار کر کے میڈیا کے سامنے پیش کر دیا، ملزم کا بلا جھجک اعتراف جرم،جنسی درندہ 7ماہ کی بچی کا رشتہ دار نکلا، ملزم 1ماہ قبل بھی کسی اور کیساتھ ایسا کر چکا ہے، ملزم کو سخت سزا دی جائے گی، ڈی ایس پی سرکل سانگلہ ہل کی پریس کانفرنس، چلڈرن ہسپتال لاہور میں بچی کی حالت بہتر ہو نے لگی، بچی کے نازک اعضا ء کی سرجری کیلئے 4آپریشن کرنا پڑیں گے، ڈاکٹرز کی میڈیا بریفنگ، متاثرہ خاندان کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے، علاج معالجہ کے تمام اخراجات حکومت پنجاب برداشت کرے گی، وزیر اعلیٰ پنجاب نے جنسی بھیڑئیے کو سخت سے سخت سزا دینے کا حکم دیا ہے، پولیس متاثرہ خاندان کو تحفظ فراہم کرے،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری انفارمیشن و کلچر پنجاب رانا محمد ارشد کی میڈیا سے گفتگو، اگر ملزم نے سنگین جرم کا ارتکاب کیا ہے تو وہ کسی رعایت کا مستحق نہیں ہے، ایسے بھیڑئیے کو سنگسار کر کے چوراہے پر لٹکا دینا چاہئے، سیاسی و سماجی شخصیات کے تاثرات، گزشتہ شب ننکانہ پولیس نے 7ماہ کی نومولود بچی کیساتھ شیطانی کھیل کھیلنے والے 14سالہ جنسی درندے ہاشم کو گرفتار کر کے میڈیا کے سامنے پیش کر دیا، گرفتار ملزم ہاشم نے میڈیا کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کر تے ہوئے بتایا کہ وہ لودھراں کا رہائشی ہے اور جھگیاں کرنالیاں میں اپنے نانا کے پاس رہتا ہے، وقوعہ کے وقت کمسن بچی گھر میں اکیلی تھی جسے دیکھ کر مجھ پر شیطان سوار ہو گیا اور میں نے نومولود کیساتھ گھناؤنی حرکت کر ڈالی، اس سلسلہ میں ننکانہ پولیس کے سربراہ عبدالغفار قیصرانی کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کیساتھ کسی طرح کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور تفتیش مکمل طور پر میرٹ پر کر کے ملزم کو سخت سزا دلوائیں گے،

متعلقہ عنوان :