پی سی بی عبوری سلیکشن کمیٹی کا ایشیاء کپ اور ٹی20ورلڈ کپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان

ہفتہ 15 فروری 2014 07:19

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15فروری۔2014ء)پاکستان کرکٹ بورڈ کی عبوری سلیکشن کمیٹی نے ایشیاء کپ اور ٹی20ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ٹیم کا اعلان عبوری سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین اظہر خان نے اراکین فرخ زمان اور سلیم جعفر کے ہمراہ پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اظہر خان نے بتایا کہ ایشیاء کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم مصباح الحق(کپتان)،محمد حفیظ،احمد شہزاد،شرجیل خان،عمر اکمل،شاہد آفریدی،عمر گل،سعید اجمل،محمد طلحہ،جنید خان،عبدالرحمن،فواد عالم،بلاول بھٹی،انور علی اور صہیب مقصودپر مشتمل ہو گی جبکہ ٹی20ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم محمد حفیظ(کپتان)،سشرجیل خان،صہیب مقصود،عمر اکمل،شعیب ملک،شاہد آفریدی،بلاول بھٹی،سہیل تنویر،سعید اجمل،ذوالفقار بابر،کامران اکمل،عمر گل،محمد طلحہ ،جنید خان اور احمد شہزاد پر مشتمل ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے اظہر خان نے کہا کہ دونوں ٹیموں کے کپتانوں اور ہیڈ کوچ کی مشاورت سے ٹیم کی تشکیل کی ہے،محمد عرفان ان فٹ ہے،پی سی بی کے میڈیکل بورڈ نے ان کو ان فٹ قرار دیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کامران اکمل ایک تجربہ کار کھلاڑی ہیں اس لیئے ان کو بطور اوپنرٹیم میں شامل کیا گیا ہے،انہوں نے پچھلے26میچز میں630رنز بنائے ہیں اور ان کا سٹرائیک ریٹ 126رہا ہے۔

شعیب ملک کو ٹی 20کا تجربہ کار کھلاڑی ہے،مڈل آرڈر میں ایک تجربہ کار کھلاڑی ہے جبکہ وہ سپنر اور ایک اچھا فیلڈر بھی ہے۔اظہر خان نے بتایا کہ فرسٹ کلاس میں بہتر کارکردگی پر عمر امین کو جبکہ ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی کارکردگی پر عبد الرزاق کو ٹیم میں شام کر لیا جائیگا جبکہ نئے وکٹ کیپر بیٹس مین کو جلد سامنے لائینگے۔ایشیاء کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 26فروری سے بنگلہ دیش میں جبکہ ٹی 20ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ مارچ سے بنگلہ دیش ہی میں کھیلا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :