ویلنٹائن ڈے‘ پشاور یونیورسٹی میں دو تنظیموں کے درمیان تصادم‘ ایک زخمی‘ 13 گرفتار، فیصل آباد میں منچلے خواتین کالج کے باہر ویلنٹائن ڈے منانے کیلئے آئے‘ پولیس نے رنگ میں بھنگ ڈال دیا‘ تمام منچلے گرفتار‘ مقدمات درج

ہفتہ 15 فروری 2014 07:22

پشاور‘ فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15فروری۔2014ء) پشاور یونیورسٹی میں ویلنٹائن ڈے منانے والے دو گروپوں میں تصادم‘ ایک زخمی 13 گرفتار‘ فیصل آباد میں خواتین کالجز کے باہر ویلنٹائن ڈے منانے والے منچلے گرفتار‘ پولیس نے رنگ میں بھنگ ڈال دیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو پشاور یونیورسٹی میں ویلنٹائن ڈے منانے پر دو گروپوں میں جھگڑا ہوگیا جس پر مشتعل طلباء نے ایک دوسرے پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو طالبعلم زخمی ہوگئے۔

دونوں گروپوں میں اس بات پر جھگڑا ہوا کہ اس دن کو ویلنٹائن ڈے کے طور پر منایا جائے یا حیاء ڈے کے طور پر منایا جائے۔ اس بات پر دونوں گروہ طیش میں آگئے اور ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کردی۔ دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر پتھراؤ کیا جس کے بعد پولیس کو فوری طور پر طلب کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے ہنگامہ آرائی کرنے والے 13 طلباء کو گرفتار کرلیا۔ اسی طرح فیصل آباد میں بھی ویلنٹائن ڈے پر کچھ منچلے ویلنٹائن ڈے منانے کیلئے خواتین کالجز کے گیٹ کے سامنے بیٹھ گئے اور ویلنٹائن ڈے منانے کی تیاریاں شروع کردیں جس کے بعد پرنسپل کالج نے فوری طور پر پولیس کو شکایت کی جس پر پولیس کی بھاری نفری کالج کے باہر پہنچ گئی اور انہوں نے ویلنٹائن ڈے منانے والے مجنوؤں کو گرفتار کرکے ان کیخلاف مقدمات درج کرلئے۔

متعلقہ عنوان :