ہولوکوسٹ سے بچ جانے والی طویل ترین عمر والی خاتون ایلس ہرٹز سومر 110 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

منگل 25 فروری 2014 07:33

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25فروری۔2014ء)دوسری عالمی جنگ کے دوران نازی اذیتی مراکز سے بچ جانے والی طویل ترین عمر رکھنے والی خاتون ایلس ہرٹز سومر 110 برس کی عمر میں لندن میں انتقال کر گئیں۔

(جاری ہے)

ان کا تعلق چیک جمہوریہ کے دارالحکومت پراگ سے تھا۔ انہیں چیک جمہوریہ ہی میں واقع ایک اذیتی مرکز تیریزِن (Terezin) میں دو برس قبد میں رکھا گیا تھا۔ تیریزِن اذیتی مرکز میں ایک لاکھ 40 ہزار یہودیوں کو قید کیا گیا تھا اور اْن میں سے 33 ہزار سے زائد کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔