قومی ترانہ و قومی پرچم، ریکارڈ بنانے کے لیے نئی جگہ کی تلاش ، قومی ترانہ پڑھنے اور قومی پرچم لہرانے کی تقریب کو زیادہ رجسٹریشن اور چھوٹی جگہ کے باعث ملتوی کیاگیا،رانا مشہود

منگل 25 فروری 2014 07:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25فروری۔2014ء) قومی ترانہ پڑھنے اور قومی پرچم لہرانے کے عالمی ریکارڈ کے سلسلے میں لاہور میں نئی جگہ کے انتخاب کیلئے غور شروع کر دیا گیا ہے جبکہ یوتھ فیسٹیول کے دیگر مقابلے مقررہ وقت اور شیڈول کے مطابق کرائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق وزیر کھیل پنجاب رانا مشہود کا کہنا ہے کہ قومی ترانہ پڑھنے اور قومی پرچم لہرانے کی تقریب کو زیادہ رجسٹریشن اور چھوٹی جگہ کے باعث ملتوی کیاگیا ، ذرائع کے مطابق تقریب میں اہم شخصیات کی شرکت کے حوالے سے سیکیورٹی خدشات تھے جبکہ سیکیورٹی اداروں نے بھی تقریب کے مقام کی کلیئرنس نہیں دی تھی،ڈی سی او لاہور کا کہنا ہے کہ تقریب کیلئے نئی جگہ کا تعین کیا جا رہا ہے جس کا جلد اعلان کیا جائے گا۔