سیاسی بحران میں مداخلت کا منصوبہ نہیں ہے، تھائی فوج کے سربراہ

منگل 25 فروری 2014 07:33

بنکاک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25فروری۔2014ء)تھائی فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ وہ ملک کے موجودہ سیاسی بحران میں مداخلت کا کوئی منصوبہ نہیں رکھتے ہیں۔آرمی چیف Prayuth Chan-ocha نے آج اپنے ایک نشریاتی خطاب میں حکومت اور اپوزیشن سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ مکالمت کے ذریعے اپنے اختلافات دور کرنے کی کوشش کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بنکاک کی سڑکوں پر احتجاج کرنے والے متعدد افراد مختلف گروپوں سے تعلق رکھتے ہیں اور ان گروپوں کی تعداد 2010ء میں شروع ہونے والے مظاہروں کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ جاننا مشکل ہے کہ کون سا گروپ کس کے ساتھ ہے، اس لیے ملکی سلامتی کے لیے ضروری ہے کہ یہ بحران فوری طور پر ختم کر لیا جائے۔

متعلقہ عنوان :