آواران،ڈپٹی کمشنر کے قافلے پر فائرنگ،حملہ آوروں نے2لیویز اہلکاروں اور2پولیو ورکرز کو اغواء کرلیا

منگل 25 فروری 2014 07:27

آواران(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25فروری۔2014ء)ڈپٹی کمشنر کے قافلے پر فائرنگ،حملہ آوروں نے2لیویز اہلکاروں اور2پولیو ورکرز کو اغواء کرلیا،محکمہ صحت کی گاڑی بھی اڑا لے گئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی سی او آواران پیر کے روز گشگور سے پولیو مہم سے واپس آرہے تھے کہ بزو کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے ان کے قافلے پر حملہ کردیا،حملے میں ڈی سی آواران اور محکمہ صحت کے افسر محفوظ رہے لیکن مسلح افراد 2اہلکاروں اور 2پولیو ورکرز کو اغواء کرکے لے گئے،مسلح افراد محکمہ صحت کی گاڑی بھی چھین کرلے گئے،واقعہ کے بعد پولیس اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کاتبادلہ ہوا تاہم مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :