خیبر پختونخوا اسمبلی کے اپوزیشن اراکین کی پشاور سمیت صوبے بھر میں بم دھماکوں ،ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کی مذمت ،خیبر پختونخوا حکومت پرکڑی تنقید ، صوبے کو محفوظ بنانے کے لیے عملی ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات اٹھانے کا مطالبہ

منگل 25 فروری 2014 07:26

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25فروری۔2014ء)خیبر پختونخوا اسمبلی کے اپوزیشن اراکین نے پشاور سمیت صوبے بھر میں بم دھماکون ،ٹارگٹ کلنگ کے واقعات شدید مذمت کرتے ہوئے اسے صوبائی حکومت کی ناکامی قرار دیا اور خیبر پختونخوا حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے صوبے کو محفوظ بنانے کے لیے عملی ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے پیر کے روز خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو اے این پی کے پارلیمانی لیڈر سرادر حسین بابک نے بم دھماکوں اور دیگر واقعات پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت صوبے میں دہشت گردی کی جو لہر چل پڑی ہے اس سے ہمیں اکیلا پن محسوس ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اگر یہ جواز بنا رہی ہے کہ یہ واقعات فاٹا میں اپریشن کا رد عمل ہو سکتے ہیں تو یہ سراسر غلط و بے بنیاد جواز ہے حکومت تمام دیگر کاموں کو چھوڑ کر سب سے پہلے امن و امان پر خسوصی توجہ مرکوز کرے اور اس صوبے کو محفوظ بناے کے لیے ٹھوس و سنجیدہ اقدامات اٹھائے اور صوبے میں امن و امان کو پہلی ترجیح دی جائے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام(ف)کے پارلیمانی لیڈرلطف الرحمن نے کہاکہ ہماری جماعت تام واقعات کی پر زور مذمت کرتی ہے اب حالات اس نہج پرآپہنچے ہیں کہ روزایک دن گزرتاہے اورنئے واقعات ہمارے سامنے آجاتے ہیں اورمیں توسمجھتاہوں کہ ان واقعات کیلئے اب مذمت کالفظ بھی بہت چھوٹارہ گیاہے انہوں نے کہاکہ وقت آگیاہے کہ اس جنگ کے تناظرمیں اپنی حکمت عملی طے کی جائے تاکہ عوام کومحفوظ بنایاجائے قومی وطن پارٹی کے پارلیمانی لیڈرسکندرشیرپاؤنے کہاکہ بونیرمیں ہمارے پارٹی کے ایک رہنماعدالت خان کو ہم سے جداکردیاگیایہ ان پرپہلاحملہ نہیں بلکہ2001میں بھی ان کے گھرکواڑایاگیاتھاانہوں نے کہاکہ اگرجن عناصرکایہ خیال ہے کہ ان واقعات سے ہمارے حوصلے پست ہوں گے یہ ان کی خام خیالی ہے اوراپنابھرپور کرداراداکریں گے مسلم لیگ(ن)کے سرداراورنگزیب نلوٹھہ،فیصل زمان،پی پی کی خاتون رکن اسمبلی نگہت اورکزئی اورقومی وطن پارٹی کی رکن اسمبلی انیسہ زیب نے امن و امن کی صورت حال پر بحث کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں دہشت گردی کی لہر اور موجودہ صورت حال انتہائی تشویشناک ہے صوبائی حکومت سب سے پہلے دہشت گردی واقعات کی روک تھام یقینی بنائے انہوں نے بم دھماکوں کے واقعات کی مذمت کی ۔

(جاری ہے)

اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حکومتی اتحاد کے رکن اور خیبرپختونخواکے وزیرسائنس اینڈٹیکنالوجی اورعوامی جمہوری اتحادکے پارلیمانی لیڈرشہرام ترکئی نے بھی پشاوربم دھماکہ کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ سینئروزیرسراج الحق نے گذشتہ روزاسمبلی میں وزیراعلی،آئی جی،ہوم سیکرٹری اورپارلیمانی لیڈرزپرمشتمل جوایڈوائزری کمیٹی بنانے کی تجویزدی تھی وزیراعلی نے اس کوسراہااوراسی ہفتہ آئی جی و ہوم سیکرٹری کمیٹی کوبریفنگ دیں گے اسمبلی اجلاس کے دوران شہرام ترکزئی نے کہاکہ سراج الحق کی جانب سے ایڈوائزری کمیٹی کی تجویزکے بعداس سلسلہ میں وزیراعلی سے ملاقات کی جس کووزیراعلی نے سراہااوراسی ہفتہ امن وامان کے قیام اوراس سلسلہ میں اٹھانے جانے والے اقدامات کے بارے میںآ ئی جی وہوم سیکرٹری کمیٹی کوبریفنگ دیں گے۔