طالبان کیخلاف آپریشن پر حکومت اختلاف کا شکار ہے ، شاہ محمود قریشی ، حکومت نے سات ماہ میں کوئی پالیسی نہیں بنائی ، اے پی سی کے فیصلوں کو فائل میں بند کردیا گیا ہے ، حکومتی وزراء کے بیانات سے قوم پریشانی کا شکار ہے ، میڈیا سے گفتگو

منگل 25 فروری 2014 07:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25فروری۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین و رکن قومی اسمبلی شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ طالبان آپریشن پر حکومت اختلاف کا شکار ہے ، آپریشن مسائل کا حل نہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سات ماہ میں کوئی پالیسی نہیں بنائی جاسکی اے پی سی کے متفقہ فیصلے کو بھی فائل میں بند کردیا گیا ہے ۔ مسلم لیگ (ن) طالبان کیخلاف آپریشن پر تذبذب کا شکار ہے حکومتی وزراء کے بیانات سے قوم بھی پریشانی میں مبتلا ہوگئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امن کے قیام کے لیے حکومت اپنی پالیسی واضح کے ۔ طالبان آپریشن کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے قوم کو اعتماد میں لے طالبان کیخلاف آپریشن ہوا تو ملک کے اندر مزید تباہی شروع ہوجائے گی ۔