چَک ہیگل ملکی فوج میں کمی کا منصوبہ کانگریس کے سامنے پیش کریں گے

منگل 25 فروری 2014 07:32

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25فروری۔2014ء)امریکا کے وزیر دفاع چَک ہیگل ملکی فوج میں کمی کا منصوبہ کانگریس کے سامنے پیش کریں گے۔ دوسری عالمی جنگ کے بعد پہلی مرتبہ امریکی فوج میں کمی کو تجویز کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ا دارے کے مطابق اِس منصوبے کو امریکی فوج کے صدر دفتر پینٹاگون کے افسران نے وزیر دفاع کی نگرانی میں مرتب کیا ہے۔ یہ صدر باراک اوباما کے بچتی پلان کا حصہ ہے۔ ایسا خیال کیا جا رہا ہے کہ امریکی کانگریس میں فوج میں کمی کی تجویز کی بھرپور مخالفت ہو سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :