امریکی مغوی فوجی کی طالبان قیدیوں کے ساتھ تبادلے کی بات چیت معطّل

منگل 25 فروری 2014 07:32

کابل (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25فروری۔2014ء)امریکی مغوی فوجی بووی بیرگ ڈہل کی طالبان قیدیوں کے ساتھ تبادلے کی بات چیت کو سردست معطّل کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کو ای میل کے ذریعے بتایا کہ مذاکراتی عمل کو معطّل کرنے کی وجہ افغانستان میں پیدا شدہ پیچیدہ سیاسی صورت حال ہے۔ امریکی جیل گوانتنامو بے میں مقید پانچ افغان طالبان کے ساتھ امریکی فوجی کے تبادلے کی بالواسطہ بات چیت خلیجی ریاست قطر میں جاری تھیں۔ امریکی فوجی گزشتہ پانچ برسوں سے طالبان کی قید میں ہے۔

متعلقہ عنوان :