انڈر19ورلڈ کپ میں ایک اور چوہدری کا پتہ صاف ،پاکستان نے سیمی فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو 3رنز سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ، ٹیل اینڈر کی شاندار پرفارمنس ، حماد بٹ اور ظفر گوہر کی آٹھویں وکٹ میں ناقابل شکست 63رنز کی شراکت ، حماد بٹ 26 جبکہ ظفر گوہر 37رنز بنا مین آف دی میچ قرار پائے ،دوسرا سیمی فائنل آج ساؤتھ افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا ، انڈر 19ورلڈ کپ کے پوزیشن میچز میں بھارت ، نیمبیا ، سکاٹ لینڈ نے اپنے اپنے میچز جیت لئے

منگل 25 فروری 2014 07:24

دبئی( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25فروری۔2014ء ) انڈر19ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بگ تھری کے ایک اور چوہدری کا پتہ صاف کرتے ہوئے پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو 3رنز سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ،ٹیل اینڈر کی شاندار پرفارمنس ، حماد بٹ اور ظفر گوہر کی آٹھویں وکٹ میں ناقابل شکست 63رنز کی شراکت ، حماد بٹ نے 26جبکہ ظفر گوہر نے 37رنز بنائے ، گرین شرٹس نے 205رنز کا ہدف 5گیندیں قبل ہی حاصل کرلیا ، کپتان سمیع اسلم 18جبکہ امام الحق نے 28رنز بنا ئے اور ایمپائر کے غلط فیصلے کی بھینٹ چڑھ گئے ، انگلینڈ کی طرف سے فشر سائر اور جونز نے 2,2جبکہ روڈز نے ایک وکٹ حاصل کی ، ظفر گوہر کو شاندار کارکردگی پر مین آف دی میچ دیا گیا ، ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل آج آسٹریلیا اور ساؤتھ افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا ، جبکہ پوزیشن کیلئے کھیلے جانے والے میچوں میں بھارت ، سکاٹ لینڈ ، نیمبیا نے بھی اپنے اپنے میچز جیت لئے ۔

(جاری ہے)

دبئی میں کھیلے جانے والے سیمی فائنل میں انگلینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو اس کیلئے سود مند ثابت نہ ہوا اور اس کے ابتدائی دو نوں اوپنرز کو ایک رنز کے مجموعی سکورپر پویلین پہنچا دیا دونوں بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے ۔ انگلینڈ کے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی جے اے ٹیٹراسال تھے جو ضیاء الحق کی بال پر امام الحق کے ہاتھوں تیسرے اوورز کی پانچویں بال پر آؤٹ ہوئے جس کے ساتھ ہی انگلینڈ کے دوسرے اوپنر فنچ بھی عماد بٹ کی بال پر حسن رضا کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے اس کے بعد تیسرے وکٹ کی شراکت میں انگلینڈ نے 38رنز کا اضافہ کیا ۔

انگلینڈ کے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ڈیکیٹ تھے جو 22رنز بنا کر ضیاء الحق کی بات پر حسن رضا کے ہاتھوں کی کیچ آؤٹ ہوئے انگلینڈ کے چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی برنارڈ تھے جو صرف 13رنز بنا کر کامران غلام کی بال پر بولڈ ہوگئے اس کے بعد ہینگز اور روڈز نے نے ٹیم کو سنبھالا د یا اور عمدہ پارٹنر شپ کا قائم کرتے ہوئے ٹیم کا سکور 119رنز پر پہنچا دیا دونوں نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 50رنز کی شراکت داری قائم کی ۔

انگلینڈ کی پانچویں وکٹ جب ہینگز 52رنز بنا کر کامران علی کی بال پر آؤٹ ہوئے انگلینڈ کی چھٹی وکٹ بھی 119رنز کے سکور پر ہی گری جب کلارک غلام علی کی عمدہ گللی بال کو سمجھ نہ سکے اور بولڈ ہوگئے ۔ انگلینڈ کے ٹیل اینڈر نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور شاندار سٹروکس لگائے انگلینڈ کی ساتویں وکٹ 154رنز پر گری جب جونز رنز بنا کر عماد بٹ کی بال پر بولڈ ہوگئے آٹھویں وکٹ کی شراکت میں روڈز اور آر جے سائر نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سکور 204تک پہنچا دیا روڈز نے شاندار 76رنز کی اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے جبکہ سائر 18رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔

پاکستان کی جانب سے ضیاء الحق ، عماد بٹ اور کامران علی نے2,2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ کامران غلام نے ایک وکٹ حاصل کی ۔204رنز کے جواب میں کپتان سمیع اسلم اور امام الحق نے عمدہ آغاز فراہم کیا او رٹیم کا سکور 8ویں اوورز میں 41پر پہنچا دیا ۔ پاکستان کے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کپتان سمیع اسلم تھے جو 18رنز بنا کر سائر کی بال پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے ، گرین شرٹس کی دوسری وکٹ 57رنز کے سکور پر گری جب حسن رضا 8رنز بنا کر جونز کی بال پر ڈکیٹ کی بال پر آؤٹ ہوئے ، امام الحق پاکستان کے آؤٹ ہونے والے تیسرے کھلاڑی تھے جو 57رنز کے ہی مجموعے پر 28رنز بنا جونز کی بال پر ایمپائر کے غلط فیصلے کی بھینٹ چڑ ھ گئے ۔

جونز کی اگلی بال پر نئے آنے والے کھلاڑی کامران غلام بغیر کوئی رنز بنا ئے 57رنز کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئے ۔ جونز کی 2بالوں پر یکے بعد دیگرے آؤٹ ہونے کے بعد امیر حمزہ اور سعود شکیل نے انتہائی محتاط طریقے سے کھیلتے ہوئے ٹیم کو سنھبالا تھا تاہم 131 رنز پر پاکستان کی پانچویں وکٹ گر گئی جب امیر حمزہ 35رنز بنانے کے بعد سائر کی بال پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے صر ف2رنز کے اضافے کے بعد 133رنز کے سکور پر سیف اللہ خان بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے انہیں فشر نے آؤٹ کیا ۔

142 رنز پر سعود شکیل 45رنز بنانے کے بعد فشر کی بال پر کلارک کے ہاتھوں کیچ ہوگئے ۔ جس کے بعد حماد بٹ اور ظفر گوہر نے آٹھویں وکٹ کی شراکت میں شاندار 65رنز بنائے اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا حماد بٹ نے 26جبکہ ظفر گوہر نے 37رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے ۔ انگلینڈ کی جانب سے فشر سائر اور جونز نے 2,2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ روڈز نے ایک وکٹ حاصل کی ۔

شاندار فارمنس پر ظفر گوہر کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔ دوسری جانب انڈر19ورلڈ میں پانچویں پوزیشن کے میچ میں بھارت نے سری لنکا کو 76رنز سے شکست دیدی سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی بھارت نے مقررہ 50اوورز میں مقررہ 50اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 291رنز بنائے ڈی جے ہودا 76رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ایس ایس لیر 59جبکہ کپتان سیمسان 40رنز بنا کر نمایاں رہے سری لنکا کی طرف سے فرنینڈوریمانائیکے اور ٹیرونے نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

291رنز کے جواب میں سر ی لنکا کی ٹیم 48.1اوورز میں 215رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی سری لنکا کی طرف سے سمرا وکیرما نے 58 جبکہ پیریر47رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ مینڈس نے 14،ریمانائیکے 27اور لکشان نے 25رنز بنائے سری لنکا کے 4کھلاڑی ڈبل فیگر کراس نہ کرسکے بھارت کی جانب سے ڈی جے ہودا نے 3جبکہ سی وی میلنڈ ،کیرن کائیلا اور کلدیپ یادئیو نے دو د و کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ڈی جے ہودا کو بہترین پرفارمنس پر مین آف دی میچ دیا گیا انڈر19ورلڈ کپ میں 13ویں پوزیشن کے میچ میں نیمبیا نے کینیڈا کو 23رنز سے ہرا دیا نیمبیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 263رنز بنائے کورٹیز 73جبکہ کورگر اور زیڈ ای گرین 57،57رنز بنا کر نمایاں رہے کینیڈا کی طرف سے این کمار اور ٹی شیخ نے 2،2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جواب میں کینڈا کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 47.3اوورز میں 240رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی کینیڈا کی طرف سے راؤ 66، این آر کمار 24، ڈیوٹا 24،ٹی شیخ 27، اور مانو سنگھ 30رنز بنا کر نمایاں رہے نیمبیا کی طرف سے کورٹیز نے 3جبکہ سمتھ اور ویسلز نے دو ، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

انڈر 19ورلڈ کپ کے پوزیشن کے ایک اور میچ میں سکاٹ لینڈ نے پاپواگنی کو 77رنز سے ہرا دیا سکاٹ لینڈ نے 48.3اوورز میں 209رنز کا ہدف دیا مگر جواب میں پاپواگینی کی ٹیم 43.3اوورز میں 132رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ۔