پاکستان صرف ایشیا کپ نہیں ورلڈ ٹی 20بھی جیتے گی ، نجم سیٹھی ،بگ تھری کے معاملے پر ہمارا اصولی موقف ہے ،سب سے بات کرینگے جو بہتر ہوگا وہی کرینگے ، ڈومیسٹک میچ میں فکسنگ کے الزامات کی تحقیقات ہورہی ہیں ، رپورٹ آنے کے بعد ہی کوئی فیصلہ کیا جائے گا ، چیئرمین پی سی بی کی میڈیا سے گفتگو

منگل 25 فروری 2014 07:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25فروری۔2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم ایشیا کپ نہیں بلکہ ورلڈ ٹی 20ٹائٹل بھی جیتنے میں کامیاب ہوجائے گی ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد کے مرغزار کرکٹ گراؤنڈ میں نمائشی کرکٹ میچ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ بگ تھری کے معاملے پر کیا کرنا ہے حکمت عملی بنائی ہے ہمارا اصولی موقف ہے کہ ہم سب سے بات کرینگے اس کے بعد دیکھیں گے جو بہتر ہوا وہی کرینگے ۔

پی سی بی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ اگر تنقید کرنے والوں کو کہتا ہوں کہ پاکستانی ٹیم ایشیا کپ ہی نہیں ورلڈ ٹی 20بھی جیتے گی ٹیم فٹ ہے اور عوام بھی ساتھ ہے ۔ ڈومیسٹک میچ میں فکسنگ کے الزامات کے سوال پر نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ تحقیقات ہورہی ہیں ہفتے میں کمیٹی رپورٹ دے دیدگی اور اس حوالے سے باسط خان نے جو الزام لگایا تھا وہ بھی کمیٹی پر رضا مند ہیں ۔