شامی جہادی گروہ کا ایک اہم کمانڈر ہلاک

منگل 25 فروری 2014 07:33

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25فروری۔2014ء)شامی باغیوں کا ایک اہم کمانڈر ابو خالد السوری ایک خود کش حملے میں ہلاک ہو گیا۔ السوری ماضی میں القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کے ساتھ بھی ’جہاد‘ میں حصہ لے چکا تھا جبکہ اس کے اس دہشت گرد گروہ کے موجودہ سربراہ ایمن الظواہری کے ساتھ بھی قریبی روابط تھے۔

(جاری ہے)

سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بتایا ہے کہ سلفی گروہ احرار الشام کا یہ کمانڈر ایک اور جہادی گروہ اسلامک اسٹیٹ آف عراق اینڈ دی لیونٹ کے جنگجووٴں کی ایک کارروائی میں حلب میں مارا گیا ہے۔ السوری عراق اور افغانستان میں امریکی فورسز کے خلاف بھی لڑ چکا تھا۔

متعلقہ عنوان :