تربت کے علاقے چاہ سر میں ایف سی کی گشتی پارٹی پر فائرنگ اور دستی بمو ں سے شرپسند وں کاحملہ، ایف سی کی جانب سے بر وقت جوابی کارروائی کے نتیجے میں5 شرپسند ہلاک،3زخمی ہوگئے، شرپسندو ں کے قبضے سے بھا ری تعداد میں اسلحہ،ایمو نیشن اوردھماکہ خیز مواد برآمدکرلےئے گئے

منگل 25 فروری 2014 07:29

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25فروری۔2014ء)تربت کے علاقے چاہ سر میں ایف سی کی گشتی پارٹی پر فائرنگ اور دستی بمو ں سے شرپسند وں کاحملہ۔ ایف سی کی جانب سے بر وقت جوابی کارروائی کے نتیجے میں5 شرپسند ہلاک جبکہ3زخمی ہوگئے شرپسندو ں کے قبضے سے بھا ری تعداد میں اسلحہ،ایمو نیشن اوردھماکہ خیز مواد برآمدکرلےئے گئے۔فرنٹیئر کور بلوچستان کے ترجمان کی جانب سے جاری کئے جانے والے بیان کے مطابق گزشتہ شب فرنٹیئر کور بلو چستان اور پو لیس کی گشتی پارٹی تربت کے نواحی علاقے چاہ سر سے گزر رہی تھی کہ شرپسندوں نے اُن پراچانک جدید آتشی اسلحہ اور دستی بمو ں سے حملہ کیا۔

فرنٹےئرکور بلوچستان کے اہلکارو ں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں پر جوابی فائر کھول دی۔دو نو ں جا نب سے شدیدفائرنگ کا تبادلہ 3گھنٹے تک جاری رہاجس کے نتیجے میں05شرپسند ہلاک اور03زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

زخمی شرپسند رات کی تاریکی میں باغات اور جھاڑیو ں کا فائدہ اُٹھاتے ہو ئے فرار ہو گئے جبکہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے ایک عددآئی ای ڈی ،03عد ریموٹ کنٹرول ،01عدد آر پی جی سیون راکٹ ،01عددراکٹ لانچر،ایک عدد بارود سے بھرا ہوا بکس،20پیکٹ ایلفی اورایک عدد مو ٹر سائیکل برآمد کر لیے گئے۔

آئی جی ایف سی میجرجنرل محمداعجازشاہد نے فرنٹئیرکور کے اہلکاروں کی بر وقت جوابی کارروائی اور سرچ آپریشن کوسراہتے ہوئے کہا کہ فرنٹیئرکوربلوچستان صوبے میں امن وامان قائم رکھنے کیلئے کوشاں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبے میں ملک دشمن عناصر،جرائم پیشہ افراد اور شرپسندی کو فروغ دینے والے چند روپوں کی خاطربیرونی ایجنڈے پر عمل پیرا آلہ کاروں کیخلاف فرنٹیئرکور بلوچستان بلاتفریق کارروائیاں جاری رکھے گی۔

متعلقہ عنوان :