صدر مملکت سے گلگت بلتستان کے وفد کی ملاقات ،اقتصادی راہداری سے گلگت بلتستان میں ترقی کی لہر آئے گی ،سیاحت کے فروغ کیلئے بھی خاطر خواہ اقدامات کئے جارہے ہیں، ممنون حسین

منگل 25 فروری 2014 07:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25فروری۔2014ء)صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداریوں سے خطے میں سماجی و اقتصادی ترقی کی ایک نئی لہر آئے گی اور گلگت بلتستان کے لوگ براہ راست ان مواقعوں سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ان راہداریوں سے خطے میں نہ صرف معاشی مواقع کو فروغ حاصل ہوگا بلکہ اس سے گلگت بلتستان میں سیاحت کو بھی پروازن چڑھایا جائیگا۔

صدر مملک نے ان خیالات کا اظہار ایوان صدر میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں سے گفتگو میں کہی۔صدر کا کہنا تھا کہ حکومت گلگت بلتستان کی ترقی کے لئے اقدامات کررہی ہے ۔لوگوں کو معاشی حالت بدلنے کے لئے خاطر خواہ انتظامات کئے جارہے ہیں ۔رہنماؤں سے ملاقات میں چین کے دورہ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین کی اعلی لیڈر شپ سے خطے میں جاری منصوبو ں کو جلد از جلد مکمل کرنے پر بات چیت کی گئی ۔

(جاری ہے)

گلگت بلتستان میں ڈیم کی تعمیر سے علاقہ کے لوگوں کو براہ راست فائدہ حاصل ہوگا۔ اجلاس سے ملک میں جاری توانائی بحران پر بھی قابو پانے میں خاصی مدد ملے گی ۔ملک کی موجودہ صورت حال کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو مختلف مسائل کا سامنا ہے جس میں معیشت کی بحالیا ور توانائی کا بحران ہیں ان مسائل کو حل کرنے کے لئے ممکنہ اقدامات کئے جارہے ہیں ۔صدر سے ملاقات کرنے والوں میں وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان برجیس طاہر،حاجی ابراہیم ،سلطان علی شاہ،حافظ حفیظ الرحمن،آمینہ علی،طاہر شگر،حاجی شمشار،محمد صابت خان و دیگر شامل تھے۔