مصر ،عبوری وزیر اعظم حاذم الببلاوی مستعفی، ابراہیم ملہب ذمہ داریاں سنبھالیں گے

منگل 25 فروری 2014 07:31

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25فروری۔2014ء) مصر میں فوج کے حمایت یافتہ عبوری وزیر اعظم حاذم الببلاوی مستعفی ہوگئے ہیں اور اب ان کی جگہ ابراہیم ملہب وزارت عظمیٰ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حازم الببلاوی نے دارالحکومت قاہرہ میں ہونے والے عبوری کابینہ کے اجلاس میں اپنے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

مصر کے سرکاری اور صحافتی حلقے عبوری وزیر اعظم کے استعفے کو بڑا سیاسی دھچکا قرار دے رہے ہیں مصر کے سرکاری ذرائع نے بھی حازم الببلاوی کے استعفے کی تصدیق کردی ہے جس کے بعد دعوی کیا جارہا ہے کہ عبوری حکومت میں ہاوٴسنگ کے وزیر ابراہیم ملہب ان کی جگہ نئے عبوری وزیراعظم ہوں گے۔

مصر کے سرکاری اور صحافتی حلقے عبوری وزیر اعظم کے استعفے کو 2 ماہ بعد ملک میں ہونے والے صدارتی انتخابات سے قبل یہ ایک بڑا سیاسی دھچکا قرار دے رہے ہیں، اس سے قبل نائب صدر محمد البرادعی نے عبوری حکومت قائم ہونے کے محض ایک ہی ماہ بعد استعفی دے دیا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ برس جولائی میں مصر کی فوج نے ملک کے پہلے منتخب صدر محمد مرسی کی حکموت کا تختہ الٹ دیا تھا، اس وقت کے آرمی چیف عبدالفتح السیسی اب فیلڈ مارشل بن گئے ہیں ،اور اب وہ متوقع طور پر صدارتی امیدوار بھی ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :