جیکب آباد، زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے معصوم بچے اور2 خواتین سمیت 4افراد جاں بحق،5 افراد بے ہوش، حالت تشویشناک

جمعرات 27 فروری 2014 06:42

جیکب آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27فروری۔ 2014ء) جیکب آبادکے قریب باہو کھوسو کے علاقہ قصبہ جاتی لاشاری میں زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے معصوم بچے اور2 خواتین سمیت 4افراد جاں بحق،5 افراد بے ہوش، حالت تشویشناک ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے قریب باہو کھوسو کے علاقہ بھٹائی کالونی تھانہ کی حدود قصبہ جاتی لاشاری میں زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے معصوم بچے اور 2خواتین سمیت 4افرادجان بحق ہوگئے ہیں ،جان بحق ہونے والوں میں 65سالہ مہر اللہ مرہٹو، 22سالہ ماہ بی بی، 30سالہ بشیران اور 2سالہ معصوم بچہ سلیمان شامل ہیں جبکہ 2بچوں سمیت 5افراد بے ہوش ہیں جنہیں نازک حالت میں سول ہسپتال جیکب آباد منتقل کیا گیا ہے جہاں پر بے ہوش ہونے والے افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے، بے ہوش ہونے والوں میں 45سالہ گل بی بی ،7سالہ بینظیر ،12سالہ امان خان اور دیگر شامل ہیں ، معلوم ہوا ہے کہ زرعی فصل میں استعمال ہونے والا زہر جس برتن میں رکھا گیا تھا اسی برتن سے پانی نکال کر کھانے میں استعمال کیا گیا تھا جس کے باعث یہ واقعہ رونما ہوا ہے ،بے ہوش ہونے والے بچوں کی حالت انتہائی نازک بتائی جاتی ہے اور مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے، سول ہسپتال میں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر کے مطابق زہر پورے جسم میں پھیل چکا ہے جس کے باعث متاثرین کی حالت نازک ہے ۔