عالمی ہاکی فیڈریشن پاکستان بھارت سیریز کیلئے کوشاں،نیوٹرل مقام پر انعقاد ہوسکتا ہے، اختر رسول، پاک بھارت ہاکی سیریز کی بحالی کے سلسلے میں آئندہ ہفتوں میں انتہائی اہم پیش رفت متوقع

جمعرات 27 فروری 2014 06:40

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27فروری۔ 2014ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر اختر رسول نے بھارتی ہاکی فیڈریشن کے حکام سے رابطہ کیا ہے اور انہیں پاکستان کے دورے کی دعوت دی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے بھارتی حکام کو اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ بھارتی ٹیم کو پاکستان میں وی آئی پی سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ دوسری جانب انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پاک بھارت ہاکی سیریز کی بحالی کیلئے کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے ایف آئی ایچ کے عہدے داروں نے دونوں ملکوں کے ہاکی حکام سے بھی رابطہ کیا۔ ذرائع کے مطابق پاک بھارت ہاکی سیریز کی بحالی کے سلسلے میں آئندہ ہفتوں میں انتہائی اہم پیش رفت متوقع ہے۔ پی ایچ ایف کے صدر اختر رسول چوہدری نے ہاکی انڈیا کو ایک مرتبہ پھر بھارتی ہاکی ٹیم کو دورہ پاکستان کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی ٹیم کی پاکستان آمد پر ان کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ایف آئی ایچ پاکستان اور بھارت کے درمیان نیوٹرل مقام پر سیریز کے انعقاد پر بھی غور کررہی ہے اور اس سیریز سے حاصل ہونے والی آمدنی ہوم سیریز کے میزبان کو دی جائے گی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے حکام نے بھارتی ہم منصب کو پیش کش کی ہے کہ بھارتی ٹیم کے دورے پاکستان کے بعد قومی ٹیم بھارت کا جوابی دورہ کرنے کیلئیتیار ہے اس پیش کش کے بعد انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن آئندہ چند ہفتوں میں بہتر تجاویز دونوں ملکوں کے ہاکی حکام کو پیش کرے گی جس کی روشنی میں دونوں ممالک کے مابین ہاکی کے میدان میں مثبت بریک تھرو کا امکان ہے؎

متعلقہ عنوان :