بگ تھری کے تینوں چوہدری بھارت ، انگلینڈ اور آسٹریلیا انڈر 19ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر،ا نڈر 19ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل،گیسو براڈا کی تباہ کن باؤلنگ، جنوبی افریقہ آسٹریلیا کو 80رنز سے شکست دیکر فائنل میں پہنچ گیا ،جنوبی افریقہ کی طرف سے رباڈا نے 6 وکٹیں لیکر کامیاب باؤلر اور مین آف دی میچ کے حقدار ٹھہرے، فائنل یکم مارچ کو پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہوگا

جمعرات 27 فروری 2014 06:39

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27فروری۔ 2014ء)ا نڈر 19ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں کاگیسو براڈا کی تباہ کن باؤلنگ جنوبی افریقہ آسٹریلیا کو 80رنز سے شکست دیکر فائنل میں پہنچ گیا ، فائنل یکم مارچ کو پاکستان کے ساتھ ہوگا ، بگ تھری کے تینوں چوہدری بھارت ، انگلینڈ اور آسٹریلیا انڈر 19ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر، رباڈ ا کو بہترین باؤلنگ پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ، ۔

دبئی میں کھیلے جانے والے انڈر 19ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50اوور ز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 230رنز بنائے افریقہ کی طرف سے سی فورٹین 74رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ کپتان اے کے مکرام 45، کرسٹوفرلز20 جبکہ ویلی نے 31رنز بنائے ۔ آسٹریلیا کی طرف سے سٹینلیک،اشانکزے اور شارٹ نے 2,2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ انڈریو اور بلیزی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

(جاری ہے)

230رنز کے جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم نے آغاز عمدہ عمدہ نہ تھا اور ساؤتھ افریقن باؤلر کاگیسو رباڈا نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے پوری آسٹریلیا ٹیم کو کریش کردیا اور کیریئر بیسٹ 25رنز دیکر 6 کینگرو ز کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ آسٹریلیا کی طرف سے ڈرون 36 جبکہ کپتان جورجری 31رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ بلیزی نے22اور مورگن نے 12رنز بنائے آسٹریلیا کے 6کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکے اور پوری ٹیم 42.2اوورز میں 150رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ۔

جنوبی افریقہ کی طرف سے رباڈا نے 6 وکٹیں لیکر کامیاب باؤلر اور مین آف دی میچ کے حقدار ٹھہرے ۔ انڈر 19ورلڈ کپ کا فائنل یکم مارچ کو پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا پاکستان انگلینڈ کو شکست دیکر فائنل میں پہنچا تھا جبکہ ورلڈ کپ کے پول میچ میں افریقہ پاکستان کو شکست دے چکا ہے ۔