وزیراعلیٰ شہبازشریف سے مولانا فضل الرحمن کی ملاقات، ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور دیگر قومی ا مور پر بات چیت

جمعرات 27 فروری 2014 06:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27فروری۔ 2014ء)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی مولانا فضل الرحمن نے اسلام آباد میں وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف سے ملاقات کی، اس موقع پر باہمی دلچسپی کے معاملات سمیت ملک کی سیاسی صورتحال , امن و امان اور قومی یکجہتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، محمد شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ ملک کی مقتدر سیاسی و مذہبی شخصیات قومی یکجہتی , ملکی سلامتی اور امن عامہ قائم رکھنے کے حوالے سے اپنا کردار ادا کریں- انہوں نے کہا کہ حکومت قومی مفاہمت کے اصول پر کار فرما ہے اور باہمی افہام و تفہیم اور مشاورت سے قومی مسائل کے حل اور ملک و قوم کو درپیش چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لیے کوشاں ہے- انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام کے جان و مال کے تحفظ اور ملک سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا تہیہ کر رکھا ہے - محمد شہباز شریف نے ملک میں اتحاد و اتفاق کی فضا قائم کرنے اور مذہبی ہم آہنگی کے لیئے علمائے کرام کے کردار کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :