آئندہ24 گھنٹوں کے دوران بالائی علاقوں میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے ،محکمہ موسمیات

جمعرات 27 فروری 2014 06:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27فروری۔ 2014ء)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں شام ڈھلے بادل برس پڑے، کہیں ہلکی کہیں تیز بارش اور ژالہ باری نے جاتی سردی پھر لوٹادی ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

پنجاب کے شہر فیصل آباد میں دن بھر موسم صاف رہا، سورج ڈھلتے ہی بادل امڈ آئے۔ شہر اور گردونواح میں بارش کے ساتھ ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی۔ سرگودھا میں بھی موسم نے کروٹ بدلی، رات ہوتے ہی بادل برس پڑے جس پر گھر سے باہر نکلی خواتین کو جلدی جلدی گھر لوٹنا پڑا۔ میانوالی میں ہلکی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔

(جاری ہے)

بنوں میں گرج چمک کے ساتھ جبکہ مظفر آباد میں ہلکی بارش کے بعد سردی مزید بڑھ گئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، سرگودھا، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، مالاکنڈ، کوہاٹ، ہزارہ، پشاور ڈویڑن، کشمیر اور گلگت، بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ بدھ کو سب سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی 5 ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :