امریکہ کی 1800میل سے حملہ کرنے والے ڈرون بنانے کی تیاریاں ،عا لمی برا دری کا اظہا ر تشو یش

جمعرات 27 فروری 2014 06:48

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27فروری۔ 2014ء) امریکانے عا لمی برا دری کی سخت مخا لفت کے با وجو د 1800میل سے حملہ کرنے والے ڈرون بنانے کی تیاریاں شروع کر دیں ،ایک غیر ملکی خبر رسا ں ادارے کے مطا بق ڈرون طیاروں کی پا کستا ن اور یمن میں تباہ کاریوں پر کئی عالمی ادارے اپنی تشویش کا اظہار کرچکے ہیں اور اقوام متحدہ میں بھی ڈرون کیخلاف کئی قراردادیں پیش کی جا چکی ہیں لیکن اسکے با وجو د امر یکہ پر اس کا کوئی اثر نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

اور اس نے دنیا کے سب سے تیز رفتار ڈرون طیارہ جو 18سو میل کے فاصلے سے ہدف کا تعاقب کرے گا کو بنا نے کے تیا ریا ں شروع کر دی ہیں ، یہ فیصلے ایسے وقت پر سامنے آیا ہے کہ جب امریکا کے دفاعی سیکریٹری چک ہیگل یہ اعلان کر چکے ہیں کہ امریکا اپنا دفاعی بجٹ انتہائی کم کرنے جارہا ہے۔اب جب سر پر جنگی جنون کا بھوت سوار ہو تو کیا کہا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :