جرمن عدالت نے کم از کم ووٹوں کی شرط ختم کر دی

جمعرات 27 فروری 2014 06:48

برلن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27فروری۔ 2014ء)جرمنی کی عدالت عظمیٰ نے یورپی پارلیمنٹ کے انتخابات کے لیے کم از کم تین فیصد ووٹوں کی شرط ختم کر دی ہے۔

(جاری ہے)

اس سے چھوٹی سیاسی جماعتوں کے لیے یورپی پارلیمنٹ میں پہنچنے کا راستہ کھل گیا ہے۔ اس حوالے سے بدھ کو فیصلہ سناتے ہوئے آئینی عدالت کے سربراہ آندریاس فوسکوہلے نے کہا کہ کم از کم تین فیصد ووٹ حاصل کرنے کی رکاوٹ سیاسی جماعتوں کے لیے مساوی مواقع اور انتخابی مساوات کے منافی ہے۔

متعلقہ عنوان :