امریکہ کا جوابی تین وینزویلن قونصلرز ملک بدر کرنے کااعلان

جمعرات 27 فروری 2014 06:49

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27فروری۔ 2014ء)امریکہ ادلے کے بدلے کے طور پر تین وینزویلن قونصلر حکام کو ملک بدر کررہا ہے ، اس سے قبل کراکس نے گزشتہ ہفتے تین امریکی سفارت کاروں کو ملک سے نکال باہر کیا تھا، یہ بات محکمہ خارجہ کے ایک اہلکار نے گزشتہ روز کہی ۔

(جاری ہے)

اہلکار نے فرانسیسی خبررساں ادارے کو بتایا کہ تین وینزویلن قونصلر اہلکاروں کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیدیا گیا ہے اور انہیں 48گھنٹوں کے اندر امریکہ سے نکل جانے کا حکم دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :