حکومت نے عوام بالخصوص غریب طبقات کوبنیادی صحت کی معیاری خدمات فراہم کرنے کیلئے جامع اقدامات اٹھارہی ہے ،صدر ممنون حسین،صحت کی معیاری خدمات کی فراہمی میں حکومت و نجی شعبے کی مربوط کوششوں کی ضرورت ہے،شفاء انٹرنیشنل ہسپتال کے 20 سال مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب سے خطاب

جمعرات 27 فروری 2014 06:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27فروری۔ 2014ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ حکومت ملک کے عوام بالخصوص کم مراعات یافتہ اور غریب طبقات پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے انہیں بنیادی صحت کی معیاری خدمات فراہم کرنے کیلئے جامع اقدامات اٹھا رہی ہے، اس ضمن میں حکومت اور نجی شعبے کی مربوط کوششوں کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایوان صدر میں شفاء انٹرنیشنل ہسپتال کے 20 سال مکمل ہونے پر تقریب تقسیم اعزازات سے خطاب کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ حکومت غریب طبقے کو بنیادی صحت کی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے ملک بھر کے ہسپتالوں کو اپ گریڈ کرنے اور پس ماندہ علاقوں میں نئے ہسپتال قائم کرنے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے تاکہ دور دراز علاقوں میں رہنے والے افراد کو ان کے علاقوں میں بنیادی صحت کی سہولتیں فراہم ہو سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ صحت کے شعبے میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے او ر اس شعبے میں خاص طور پر پس ماندہ علاقوں میں ہسپتالوں کے قیام سمیت صحت کے مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں ۔انہوں نے مزید کہاکہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرے گی اور انہیں خاطر خواہ مراعات فراہم کرے گی۔

متعلقہ عنوان :