وزیراعظم نے تر بیلہ ڈیم کے چوتھے توسیعی منصوبے کا افتتاح کر دیا ،چوتھے توسیعی منصوبے کو وقت مقررہ سے قبل اور پانچویں توسیعی منصوبے پر جلد از جلد کام شروع کر دیا جائے،تاکہ ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی آکر انرجی بحران کا خاتمہ ممکن ہو سکے،وزیر اعظم کا خطاب

جمعرات 27 فروری 2014 06:42

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27فروری۔ 2014ء ) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے بدھ کے روز تر بیلہ ڈیم کے چوتھے توسیعی منصوبے کا افتتاح کر تے ہوئے تر بیلہ ڈیم کے پانچویں توسیعی منصوبے کی بھی منظوری دینے کا اعلان کیا۔ اور واپڈا حکام پر زور دیا کہ وہ چوتھے توسیعی منصوبے کو وقت مقررہ سے قبل جب کہ پانچویں توسیعی منصوبے پر جلد از جلد کام شروع کر دیا جائے۔

تاکہ ملک میں بجلی کی جاری لوڈ شیڈنگ میں کمی آکر انرجی بحران کا خاتمہ ممکن ہو سکے ۔ وزیر اعظم نے بدھ کی سہ پہر تربیلہ ڈیم کے چوتھی توسیعی منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر تر بیلہ ڈیم میں واقع پاؤر ہاؤس میں ایک منعقدہ تقریب میں وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کے علاوہ وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید ، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی جاوید مر تضیٰ عباسی ، حمزہ شریف، ن لیگ کے پارلیمانی لیڈر مہتاب احمد خان عباسی ،صوبائی صدر پیر صابر شاہ ، مقامی ایم پی اے حاجی محمد شیراز خان ، ایم این اے ڈاکٹر عباد ، ایم این اے سر زمین خان، آئی جی پی خالد درانی ، ڈی آئی جی سعید خان وزیر ، ڈی پی او صوابی سجاد خان ، چیر مین واپڈا اور واپڈا کے دیگر اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

چیر مین واپڈا نے وزیر اعظم کو تر بیلہ ڈیم کے چوتھے تو سیعی منصوبے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ تربیلہ ڈیم کے چوتھے تو سیعی منصوبے کیلئے ورلڈ بینک نے 74کروڑ ڈالر کی امداد فراہم کر دی ہے۔ جب کہ اس منصوبے سے 1410میگا واٹ بجلی پیدا ہو گی اور اسی طرح یہ منصوبہ مئی 2014میں مکمل کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں پاکستان ٹور رازم کا رپوریشن کے زیر انتظام چلنے والے ہوٹلوں کو 18ویں ترمیم کے تحت صوبوں کے حوالے کیا جارہا ہے۔

جس میں 695ملازمین کام کر رہے ہے جو گذشتہ تیرہ مہینوں کی تنخواہوں سے محروم چلے آرہے ہیں ۔ اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف نے واپڈا حکام کو فوری ہدایت جاری کر تے ہوئے اعلان کیا کہ تر بیلہ ڈیم کے چوتھے توسیعی منصوبے کے ساتھ ساتھ پانچویں توسیعی منصوبے پر بھی عملی کام کا آغاز کیا جائے۔ انہوں نے تر بیلہ ڈیم کے پانچویں تو سیعی منصوبے کی منظوری دیتے ہوئے واپڈا حکام پر زور دیا کہ تر بیلہ ڈیم کے چوتھے منصوبے کو مئی 2017سے قبل ہی پایہ تکمیل کو پہنچا یا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پانچویں توسیعی منصوبے سے 1320میگا واٹ بجلی مزید پیدا ہو گی۔ سن 1985کے بعد تر بیلہ ڈیم کا چوتھا تو سیعی منصوبہ ملک کا سب سے بڑا انرجی منصوبہ ہے۔ اور یہ منصوبہ ملک کیلئے سنگ میل ثابت ہو گا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں انرجی بحران پر قابو پانے کیلئے بھاشا سمیت دیگر ڈیمز بنانے کی ضرورت ہے۔ بھاشا اور اس کے ساتھ دیگر ڈیمز کی تعمیر سے نہ صرف ملک میں انرجی بحران پر قابو پالیا جائے گا۔

تر بیلہ ڈیم جھیل میں ریت نہ آنے سے اس ڈیم کی عمر میں 35سال اضافہ ہو جائے گا وزیر اعظم نواز شریف نے موقع پر موجود ایم پی اے حاجی شیرا ز خان کے مطالبے پر تر بیلہ ڈیم کے ملازمین کیلئے ہار ڈ الاؤنس دینے کا وعدہ کر تے ہوئے کہا کہ ضلع صوابی کیلئے سوئی گیس اور بجلی کے مد میں خصوصی پیکیج دیا جائیگا

متعلقہ عنوان :