دمشق کے قریب فوج کی کارروائی میں ’175 باغی ہلاک

جمعرات 27 فروری 2014 06:48

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27فروری۔ 2014ء)شام کے دارالحکومت دمشق کے قریب بدھ کوحکومتی فوج کی کارروائیوں کے نتیجے میں 170 سے زائد اسلام پسند باغی ہلاک ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ب سرکاری خبر رساں ادارے سانا کے کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں سعودی، قطری اور چیچن شہری شامل ہیں۔ یہ کارروائیاں مشرقی غوطہ کے علاقے میں کی گئیں۔ سانا کے مطابق وہاں فوج کا سامنا النصرہ فرنٹ کے دہشت گردوں سے ہوا جن میں ایک سو پچہتر ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :