امریکی عدالت کاگوگل کویوٹیوب سے اسلام مخالف گستاخانہ فلم ہٹانے کاحکم،گوگل پرموجوداسلام مخالف فلم کے خلاف امریکی فیڈرل اپیل کورٹ میں درخواست دائرکی گئی تھی،درخواست فلم میں کام کرنے والی اداکار ہ سینڈی لی گارسیا نے امریکی فیڈرل اپیل کورٹ میں دائرکی تھی

جمعرات 27 فروری 2014 06:46

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27فروری۔ 2014ء)امریکی عدالت کاگوگل سے اسلام مخالف فلم یوٹیوب سے ہٹانے کاحکم ،گوگل پرموجوداسلام مخالف فلم کے خلاف امریکی فیڈرل اپیل کورٹ میں درخواست دائرکی گئی تھی ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی عدالت نے گوگل کوحکم دیاہے کہ وہ یوٹیوب سے اسلام مخالف گستاخانہ فلم ہٹادے ،درخواست میں عدالت سے استدعاکی گئی کہ اس فلم سے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے ۔درخواست فلم میں کام کرنے والی اداکارہسینڈی لی گارسیانے نے دائرکی تھی جس میں اداکارہ نے موٴقف اختیارکیاتھاکہ فلم سے اس کے انسانی حقوق متاثرہوئے ہیں ۔اس سے پہلے گوگل نے یہ فلم یوٹیوب سے ہٹانے سے انکارکردیاتھا۔فلم کے خلاف امریکی فیڈرل اپیل کورٹ میں درخواست دائرکی گئی تھی ۔

متعلقہ عنوان :