افغانستان ،ہوٹل کے قریب خودکش حملہ،10 افراد ہلاک ،40 زخمی ہوگئے

جمعرات 27 فروری 2014 06:48

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27فروری۔ 2014ء)افغانستان میں طالبان کے خودکشی حملے میں کم از کم10 افراد ہلاک اور40 زخمی ہوگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق خود کش حملہ صوبہ ارزگان کے شہر ترن کوٹ میں ایک ہوٹل کے باہر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی حکام کا کہنا ہے کہ خود کش حملہ آور ہوٹل کے اندر جاناچاہتا تھا لیکن محافظوں کے روکنے پر اس سے گیٹ کے سامنے دھاکے سے اڑا دیا ۔حملے میں مارے جانے والے تمام افغان شری ہیں۔طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہوٹل میں قیام پذیر غیر ملکیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔