میاں محمو دالر شید نے فوج سے ٹیک اوور کا مطالبہ کر نے پر الطاف حسین کیخلاف مذمتی قرارداد جمع کروادی

جمعرات 27 فروری 2014 06:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27فروری۔ 2014ء)اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمو دالر شید نے فوج سے ٹیک اوور کا مطالبہ کر نے پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کیخلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کروادی ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی جانیوالی اپنی قرارداد میں میاں محمو دالر شید نے کہا کہ ملک کا مستقبل جمہو ریت سے وابستہ ہے اور الطاف حسین نے فوج سے ٹیک اوور کا مطالبہ کر کے غیر جمہو ری ہونے کا ثبوت دیا ہے جسکی ہم مذمت کرتے ہیں اور پنجاب اسمبلی کا ایوان اس بات کا مطالبہ کرتا ہے الطاف حسین فوری طور پر اپنا بیان واپس لیں ‘ہر پاکستان ملک میں جمہو ریت کا حامی ہے اور کوئی غیرملکی اپنے عزائم میں کا میاب نہیں ہوگا۔