نوشہرہ‘ آئی جی خیبر پختونخواہ ناصر خان درانی پر قاتلانہ حملے کی کوشش ناکام،حملہ کرنے والے طالبان کمانڈر قاری انس 2 ساتھیوں سمیت گرفتار

جمعرات 27 فروری 2014 06:44

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27فروری۔ 2014ء) آئی جی خیبر پختونخواہ ناصر خان درانی پر صوابی انٹرچینج پر طالبان کی جانب سے حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی اور حملہ کرنیوالے طالبان گروپ کے کمانڈر قاری انس عرف ابو موسیٰ سمیت دو ساتھی بھی گرفتار کرلئے گئے۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز ذرائع کے مطابق آئی جی خیبر پختونخواہ ناصر خان درانی صوابی دورے پر جارہے تھے کہ صوابی انٹرچینج سے گزرنے سے پہلے پولیس کو خفیہ اطلاع دی گئی تھی کہ آئی جی خیبر پختونخواہ پر حملے کیلئے طالبان کمانڈر قاری انس عرف ابو موسیٰ ساتھیوں سمیت گھات لگائے بیٹھا ہے جس پر پولیس کی جانب سے فوری کارروائی کی گئی اور آپریشن میں طالبان گروپ کے کمانڈر قاری انس کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا اور ان کے قبضے سے سنائپر گنز بھی قبضے میں لے لی گئیں بعدازاں پولیس نے قاری انس کو ساتھیوں سمیت نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :