بھارت‘کانگریس نے شکست کا ملبہ جاپانی اشتہاری ایجنسی پر ڈال دیا ، کانگریس نے جاپانی اشتہاری ایجنسی کی خدمات تقریباً 6سو کروڑ روپے میں حاصل کی تھیں

جمعرات 22 مئی 2014 07:27

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22مئی۔2014ء)بھارت میں کانگریس کے رہنماؤں نے انتخابات میں اپنی شکست کا ملبہ جاپان کی اشتہاری ایجنسی پر ڈال دیا،جس نے انتخابات میں پارٹی کیلئے اشتہاری مہم چلائی تھی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق کانگریس نے جاپانی اشتہاری ایجنسی کی خدمات تقریباً 6سو کروڑ روپے میں حاصل کی تھیں اوران کے بنیادی مقاصد میں شامل تھا کہ وہ راہول گاندھی کو نو جوان اور کرشماتی لیڈر کے روپ میں پیش کریں، لیکن کانگریس کی یہ مہم بی جے پی کی اشتہاری مہم کا مقابلہ کرنے میں ناکام رہی۔

کانگریس کے ایک سینئر رہنما کا کہنا ہے کہ اشتہاری ایجنسی کو شکست کی ذمہ داری سے بری الذمہ قرار نہیں دیا جاسکتا۔ ایجنسی نے اشتہارات پر غیر معمولی منافع لیا۔ اشتہاری ایجنسی کے ترجمان نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاہدے کے مطابق تمام کام شفاف طریقے سے انجام دیے گئے۔