فیصل آبادپولیس کے خلاف آن لا ئن ای میل شکایت اضافہ ، سی پی او نے چھ پولیس افسران کو مختلف نوعیت سزائیں

جمعرات 22 مئی 2014 07:25

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22مئی۔2014ء )فیصل آبادپولیس کے خلاف آن لا ئن ای میل شکایت اضافہ ، سی پی او نے چھ پولیس افسران کو مختلف نوعیت سزائیں ،آئی ٹی بیس پولیسنگ کے ذریعے آنے والی شکایا ت پر 45مقدمات درج اور 73 شکایات پرانکوائری کاحکم دئیے دیا ،تفصیلات کے مطابق سی پی او فیصل آباد ڈاکٹر حید راشرف کی ڈیزائن کردہ آئی ٹی بیس پولیس سروسز کے ذریعے ملنے والی شکایات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے بیرون ملک اندرون ملک اور مختلف جگہوں سے سی پی او آفس آئے بغیر اپنی شکایات بذریعہ نیٹ بھیجنے والے افراد کی درخواستوں پر سپیڈی سروس جاری ہے ۔

(جاری ہے)

اب تک سی پی او آفس میں ایس ایم ایس کے ذریعے 26شکایت ،ای میل کے ذریعے 165،ہاٹ لائن ٹیلی فون سروسز کے ذریعے 57اور فیس بک کے ذریعے 63 شکایا ت موصول ہو چکی ہیں ۔ہر شکایت کو فرداً فرداًچیک کر کے قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی ہے ۔جس کی روشنی میں اب تک45مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ 73انکوائریز عمل میں لائی گئی ہیں چھ پولیس افسران کو مختلف نوعیت سزائیں دی گئی ہیں جبکہ فیس بک پر فیصل آباد پولیس کو لائک اور کمنٹس کرنے والے افراد کی تعداد 7000سے بڑھ رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :