نائیجیریا میں دو کار بم دھماکوں میں 118 افراد ہلاک، 56 زخمی ، پہلے دھماکے کے بعد ریسکیو ٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف تھیں کہ دوسرا دھماکہ ہوگیا، حکا م ، دھما کو ں میں بوکوحرام ملوث ہوسکتی ہے ، حکا م ، صدر کی جا نب سے دھما کو ں کی مذمت ،حکومت دہشت گردی کیخلاف جنگ جیتنے کیلئے مکمل طور پر پرعزم ہے‘صدر گڈلک جوناتھن

جمعرات 22 مئی 2014 07:25

ابوجا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22مئی۔2014ء)نائیجیریا میں دو کار بم دھماکوں میں 118 افراد ہلاک اور 56 زخمی ہوگئے ہیں۔ مقامی پولیس کے مطابق کار بم دھماکے وسطی نائجیریا کے شہر جوز کی ایک مارکیٹ میں کیے گئے، دھماکوں کے نتیجے میں 118 افراد ہلاک اور 56 افراد زخمی ہوئے۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق پہلے دھماکے کے بعد ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر امدادی کاموں میں مصروف تھیں کہ اسی دوران دوسرا دھماکا ہوگیا، دھماکے کے نتیجے میں قریبی عمارتیں گرگئیں، حکام کے مطابق عمارتوں کے گرنے سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، ابھی تک کسی تنظیم کی جانب سے دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی تاہم خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ان دھماکوں میں شدت پسند تنظیم بوکوحرام ملوث ہوسکتی ہے۔

ڈرون حملے کس جواز پر کئے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

مغربی افریقی ملک نائجیریا کے شہر جوس کے پولیس کمشنر کرس اولاکپے نے بتایا کہ پہلا دھماکا مقامی وقت کے مطابق سہ پہر قریب تین بجے ہوا جبکہ دوسرا دھماکا آدھ گھنٹے بعد اْس وقت ہوا، جب عام شہری اور امدادی کارکن پہلے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی مدد میں مصروف تھے۔ نائیجیریا کی نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے کوآرڈینیٹر محمد عبدالسلام نے بتایا کہ دھماکوں کی جگہ سے ملبے سے 118 لاشیں برآمد کی جا چکی تھیں۔

ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ امدادی کارکنوں کے بقول بہت سے افراد ابھی تک ملبے کے نیچے دبے ہو سکتے ہیں۔دارالحکومت ابوجہ سے ملنے والی رپورٹوں کے مطابق ملکی صدر گْڈلک جوناتھن نے اِن دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کے ذمہ داران کو ’انتہائی ظالم‘ قرار دیا ہے۔ صدارتی دفتر کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے، ”حکومت دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنے کے لیے مکمل طور پر پْرعزم ہے اور انتظامیہ انسانی ترقی و تہذیب کے دشمنوں کے مظالم سے نہیں ڈرے گی۔

“صدر جوناتھن نے باغیوں کے خلاف کارروائیوں کے لیے اضافی اقدامات کا اعلان بھی کیا ہے۔ ہمسایہ ملکوں چاڈ، نائجر، کیمرون اور خود نائیجیریا کے دستوں پر مشتمل ایک ایسی بین الاقوامی فورس تشکیل دے دی گئی ہے، جو مشہور چاڈ کینال کے ارد گرد کے علاقوں میں تعینات کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :