برطانوی شہزادہ ولیم کی شادی کے بعد شاہی خاندان کی دوسری بہو کی تلاش بھی شروع ہوگئی ، ریالٹی شوکا اہتمام

جمعرات 22 مئی 2014 07:29

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22مئی۔2014ء)برطانوی شہزادہ ولیم کی شادی کے بعد شاہی خاندان کی دوسری بہو کی تلاش بھی شروع ہوگئی ہے۔برطانوی شاہی خاندان کی مشکل آسان کرنے کے لیے امریکی ٹی وی نے کیا ہے، ریالٹی شو کا اہتمام جس میں ڈھونڈی جائیگی شہزادہ ہیری کی شریک حیات۔

(جاری ہے)

ریالٹی شو میں شہزادہ ہیری کے مشابہہ ہیرو کو کاسٹ کیا گیا ہے، جسے پانچ ہفتوں میں بارہ میں سے کسی ایک لڑکی کے انتخاب کا ٹاسک دیا گیا ہے۔اس دوران شاہی خاندان کی بہو بننے کی خواہش مند لڑکیوں کو بھی شہزادے کو متاثر کرنا ہوگا۔یہ ہوگا تو ایک ریالٹی شو لیکن شاہی خاندان چاہے تو اس کی مدد سے شہزادہ ہیری کی مشکل بھی آسان کی جاسکتی ہے۔