لیجنڈری بیٹسمین ڈان بریڈمین کا بیٹ ساٹھ ہزار ڈالر میں نیلا م ہوگیا،تاریخی بلے پر بریڈ مین کے ساتھ ساتھ انیس انگلش اور آسٹریلوی کھلاڑیوں کے دستخط موجود ،بیٹ ایک آسٹریلوی کلیکٹر نے خریدا

جمعرات 22 مئی 2014 03:45

میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22مئی۔2014ء) لیجنڈری بیٹسمین ڈان بریڈمین کا بیٹ ساٹھ ہزار ڈالر میں نیلا م ہوگیا۔آسٹریلیا کے لیجنڈری کرکٹرسرڈان لنڈ بریڈمین کا چھیاسی سال پرانا بیٹ میلبورن میں نیلام کردیا گیا۔

(جاری ہے)

تاریخی بلے پر بریڈ مین کے ساتھ ساتھ انیس انگلش اور آسٹریلوی کھلاڑیوں کے دستخط موجود ہیں۔ بیٹ کو ایک آسٹریلوی کلیکٹر نے ساٹھ ہزار ڈالر میں خریدا جبکہ منتظمین اسی سے نوے ہزار ڈالرزمیں نیلام ہونے کی توقع کررہے تھے۔بریڈمین نے انیس سو اٹھائیس میں اپنے ڈبیوٹیسٹ میں اسی بیٹ کواستعمال کیا تھا اورپہلی اننگز میں ایک اور دوسری اننگز میں اٹھارہ رنز اسکور کیے تھے۔

متعلقہ عنوان :