قومی ٹینس اسٹاراعصام الحق اپنے بھارتی پارٹنرروہن بوپننا کے ہمراہ نیس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے

جمعرات 22 مئی 2014 03:45

نیس(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22مئی۔2014ء) قومی ٹینس اسٹاراعصام الحق اپنے بھارتی پارٹنرروہن بوپننا کے ہمراہ نیس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

فرانس کے شہر نیس میں کھیلے جارہے ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میچ میں اعصام الحق اورروہن بوپننا بھرپور فارم میں دکھائی دیئے۔ انڈوپاک جوڑی نے آسٹریلیا کے ایڈبن، اور روس کے ٹروسنوو کی میچ میں ایک نہ چلنے دی اوراسٹریٹ سیٹس میں مات دی۔ اعصام اور بوپننا کی فتح کا اسکورچھ،چار اور چھ، چار رہا۔

متعلقہ عنوان :