افغانستان،طالبان کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ،6 پولیس اہلکار ہلاک،5 شدت پسند مارے گئے

جمعرات 22 مئی 2014 07:28

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22مئی۔2014ء)شمالی مشرقی افغانستان میں ایک پولیس چیک پوسٹ پر طالبان کے حملے میں چھ پولیس اہلکار جبکہ پولی کی جوابی فائرنگ میں پانچ شدت پسند بھی مارے گئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان صوبہ برخستان کے پولیس کے سربراہ جنرل فیض الدین یار نے بتایا کہ طالبان شدت پسندوں کے ایک گروپ نے ضلع یمگان میں ایک پولیس چیک پوسٹ پر اچانک حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں چھ پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ پولیس کے جوابی حملے میں پانچ شدت پسند بھی مارے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری کو جائے وقوعہ پر طلب کرلیا گیا ہے۔